کورونا وائرس:
سندھ کے ریسٹورنٹ اور
شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
کراچی۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، اگر یہ وائرس پھیل گیا تو اسپتال کم پڑجائیں گے۔
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے بعد ساحل سمندر اور پبلک پارکس کو بھی 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال بھی 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی اور فیصلوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔




4 comments
Good step...
ALLAH Hum logon ko maaf farmiye. AMEEN..
My humble request to my friends take care of your poor neighbor relative's
Yes your right, thanks