جو لوگ سوشل میڈیا پر یا کہیں پر بھی غیر ضروری لغو بیکار باتوں اور کاموں میں مصروف رہتے ہیں وہ لوگ یہ مضمون (پوسٹ) ضرور پڑھیں
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ
الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے
جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں
اور جو بے ہودہ باتو ں سے منہ موڑنے والے ہیں
المؤمنون - آيات : 1،2،3،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ
اے ایمان والو! الله سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ رہو
سورة التوبة - آية؛ 119
سچے اور اچھے لوگوں کے ساتھ رہیں گے تو سچی اور اچھی باتیں معلوم ہوگی اور سیکھنے گے اور الله تعالیٰ كا ڈر و خوف پیدا ہوگا اور ہم بھی سچی اور اچھی باتیں اور کام کرنے لگیں گے اور جب سچی اور اچھی باتیں ہماری زندگی میں آینگی تو پھر ہمیں سہی اور پکی حدایت نصیب ہوگی اور پھر ہماری دنیا اور آخرت کامیاب ہوگی یاد رکھیں الله تعالیٰ سے ڈرینگے اور سچی اور اچھی بات کرینگے تو ہمارے اعمال میں سدھار آیگا اور ہمارے گناہ بھی معاف ہونگے جیسا کہ ان آیات میں ذکر ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
اے ایمان والو الله سے ڈرو اور ٹھیک بات کیا کرو
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
. تاکہ وہ تمہارے اعمال کو درست کرے اور تمہارے گناہ معاف کر دے اور جس نے الله اور اس کے رسول کا کہنا مانا سو اس نے بڑی کامیابی حاصل کی
سورة الأحزاب - آيات : 70،71
یاد رکھیں الله تعالیٰ اوراسکے رسول صلى الله عليه وسلم کی فرمانبرداری اور رسول الله صلى الله عليه وسلم کے بتائے ہوئے طریقے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اور باقی سارے طریقے گمراہی کی طرف لے جاتے ہیں جیسا کہ اس آیت میں ذکر ہے
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِينًا
اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو لائق نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنے کام میں اختیار باقی رہے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ صریح گمراہ ہوا
سورة الأحزاب - آية : 36
وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ
اور جو شخص الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جاے کا اسے آگ میں ڈالا خاے گا اس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے ذلت کا عذاب ہے
سورة النساء - آية : 14
الله تعالى سب سے پہلے مجھے اور ہم سب کو کہنے سننے سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین



